عوام کی خدمت اور اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد جمعیت نظریاتی کی منشور کا حصہ ہے ، قاری مہر اللہ

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے صوبائی مولانا قاری مہراللہ مرکزی ترجمان سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ضلعی کنوئینر مولانا محمدابراہیم ناظم دوم حاجی نادرخان اچگزئی صوبائی ترجمان رحمت اللہ حقانی ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا صالح محمد سجاد ملاعبدالصمد اخند ضلعی صدر حافظ امین اللہ مولانا سعیدالرحمن ثنااللہ اچگزئی ودیگر علماکرام اور قبائلی عمائدین کو جمعیت نظریاتی کے رہنما مولانا قاری سردارمحمد کے طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت نظریاتی ایک فکری، دینی اور نظریاتی تحریک ہے۔

(جاری ہے)

لسانی، علاقائی ، قبائلی اور مذہبی عصبیتیں سے بالاتر جماعت ہے جو انسانیت کی خدمت اور دین کی اشاعت اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں عوام کی خدمت اور اسلام کی سربلندی کے لیے جدوجہد جمعیت نظریاتی کی منشور کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاگیردارنہ اور سرمایہ دارنہ سیاست نے قوم کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر عوام کا استحصال کیا گیا ملک و قوم کو روایتی ، پیشہ ور، موروثی سیاست کے بجائے اسلامی قومی، مخلص ، باکردار، دیانت دار اور شرافت ، امانت کی سیاست کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی میں عوام کی بڑھ چڑھ کر حصہ لیے رہے ہیں جمعیت نظریاتی کا ایک تاریخ ساز رکنیت سازی ہوگی جمعیت نظریاتی کی رکنیت سازی کا مقصد اکابرین کی نظریاتی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے تجدید عہد ہوگا یا نئے کارکنان کو جماعت کا حصہ بناتے ہیں جماعت کی دروازے مخلص اور باکردار مسلمانوں کے لیے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی عوام کی امیدوں کی آخری کرن بن چکی ہے انشا اللہ عوام ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ جمعیت نظریاتی کے رکن بن کر مہم چلائے رکنیت سازی مہم کے کامیابی کے لیے تمام ورکرز دن رات ایک کری

متعلقہ عنوان :