لیا قت بلوچ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تین روزہ دورے پر ملائشیاروانہ ہوگئے

ہفتہ 13 ستمبر 2025 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2025ء)لیاقت بلوچ جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تین روزہ دورے پر ملائشیاروانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

اپنی عدم موجودگی کے دوران انھوں نے نائب امیر لیا قت بلوچ کو قائم مقام امیر مقرر کیا ہے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔