بلوچستان ہائیکورٹ میں عدالتی مجسٹریٹس/سول ججز ( بی پی ایس 18) کو ترقی دے کر سینئر سول ججز ( بی پی ایس 19) کے عہدے پر تعینات کردیا گیا

ہفتہ 13 ستمبر 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں عدالتی مجسٹریٹس/سول ججز ( بی پی ایس 18) کو ترقی دیتے ہوئے سینئر سول ججز ( بی پی ایس 19) کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں درج ذیل افسران میں ثنا منظور کھوسہ، شاہ نواز، جنید نواز خان، راقیبہ خان اخونزادہ شامل پیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان افسران کی خدمات ایک سال کے لیے بطور پروبیشن برقرار رہیں گی،یہ ترقی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ کی سربراہی میں پروموشن کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :