oوکلاء معاشرے کے باشعور اور قانون کی زبان میں عدالتی آداب کے ساتھ اپنے عوام کے مسائل اور ان کے کیسز کو قانونی زبان دیکر پیش کرکے عدالت سے انصاف کا تقاضا کرتے ہیں،پشتونخوا لائرز فورم

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:00

?کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی پشتونخوا لائرز فورم نے اپنے بیان میں گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جناب سرفراز ڈوگر کی ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی عدالتی اخلاق اور رویے کے برخلاف جارحانہ رویہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ کی پائمالی قرار دیا ہے ۔

پشتونخوالائرز فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میںکہا ہے کہ وکلاء معاشرے کے باشعور اور قانون کی زبان میں عدالتی آداب کے ساتھ اپنے عوام کے مسائل اور ان کے کیسز کو قانونی زبان دیکر پیش کرکے عدالت سے انصاف کا تقاضا کرتے ہیں اور ججز کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ وہ آرام واطمینان سے وکلاء کے موقف کو سننے اور اس کے بعد اپنا فیصلہ صادر کرنا کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر وکلاء کے جائز حق او ر موقف پر ججز کا برہم ہونا درست رویہ نہیں ہے اور کسی بھی وکیل کو عزت دینا عدالت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ایسا نہ کرنے سے عدالت اور عدالتی کارراوئی خراب اور مشکوک ہوتی جائیگی جس سے عدلیہ کی ساکھ خراب ہوجاتی ہے اس کا نوٹس لینا سپریم کورٹ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کے تاکہ آئندہ ایسے تضحیک آمیز رویہ کا خاتمہ ہوسکیں اور وکلاء کی وقار بحال ہو