گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین قیمتی معدنیات وزارت صنعت و پیداوار شاہد قریشی کی ملاقات

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرمین قیمتی معدنیات وزارت صنعت و پیداوار شاہد قریشی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں معدنی وسائل کی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور صنعت و پیداوار کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیمتی معدنیات کے ذخائر ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جدید حکمتِ عملی کے تحت صوبے میں معدنی شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :