ڈیرہ غازی خان میں 6 ہزار من گندم کا غیر قانونی ذخیرہ برآمد کر لیا گیا

اتوار 14 ستمبر 2025 11:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی ہدایت پر پیرا فورس نے محکمہ خوراک کے ہمراہ پل ڈاٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار من گندم کا غیر قانونی ذخیرہ برآمد کر لیا، گودام کو فوری طور پر سر بمہر کر دیا گیا۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ڈیرہ غازی خان قلب حسین کے مطابق کارروائی ٹریکٹرز کے شو روم کی آڑ میں قائم گودام پر کی گئی، جہاں سے بڑی مقدار میں گندم برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

گودام کے مالک کو ایک ہفتہ قبل ذخیرہ ڈیکلیئر کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم مہلت ختم ہونے کے باوجود قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون کے دائرے سے باہر کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گندم سمیت کسی بھی بنیادی ضرورت کی اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :