ایرانی گلوکار کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے

اتوار 14 ستمبر 2025 11:20

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)ایران کے معروف گلوکار اور اداکار امید جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 43 برس کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

وہ جنوبی ایران کی لوک موسیقی کو پاپ رنگ میں ڈھالنے کے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے، وہ ایران کے شہر بم میں منعقدہ فیسٹیول میں پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے، انہیں فوری طور پر ایمرجنسی ٹیم نے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو بار دل کی بحالی کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو منتقل کیا، تاہم وہ انتقال کر گئے۔