اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے تیز کر دئیے، مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ جانے کی وارننگ پر مبنی پمفلٹ گرائے گئے

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)اسرائیل نے غزہ پر حملے تیز کر دیے، شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ نے رہائشی عمارتوں پر بم برسائے، ان حملوں میں مجموعی طور پر مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے جاری رکھے اور بھوکے پیاسے اور خوف زدہ فلسطینیوں کو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ جانے کی وارننگ پر مبنی پمفلٹ گرائے گئے۔

غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے ہر10 سے 15 منٹ بعد بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا اور اکثر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا وقت نہیں ملا۔ وسطی غزہ کے بریج کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص شہید ہوا جبکہ اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ فلسطین اسٹیڈیم میں بے گھر افراد کے خیمے پر اسرائیلی حملے میں 4 افراد شہید ہوئے۔