میکسیکو میں 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے 15 افراد ہلاک

حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث پیش آیا

اتوار 14 ستمبر 2025 14:20

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)میکسیکو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں پیش آیا جہاں مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حادثہ میکسیکو کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کریں گے۔