ْپاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ورلڈ ڈیمو کریٹک ڈے ‘‘ جمہوریت کا عالمی دن(آج) منایا جائیگا

اتوار 14 ستمبر 2025 17:05

احمد یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’ورلڈ ڈیمو کریٹک ڈے ‘‘ جمہوریت کا عالمی دن( آج )15 ستمبربروزسوموار کو منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے احمدیار سمیت ملک بھر میں سیاسی سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ،ملکی ترقی میں جمہوریت کے کردار اوراہمیت پر مقررین روشنی ڈال کر عوامی شعور اجاگر کریں گے ،الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشر اورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔