Live Updates

ٹ*امریکہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے معاونت کی فراہمی

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء)ریاستہائے متحدہ امریکہ،پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے شدید متاثرہ لوگوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں کھڑا ہے۔متاثرہ کمیونٹیوں کو خوراک، پناہ گاہ، اور زندگی بچانے والی، آفات سے نجات کی دیگر اقسام فراہم کر رہا ہے۔اس کے علاوہ، امریکی فوج نے پاکستانی فوج کو ضروری سامان پہنچایا، جو نور خان ایئر بیس پر پہنچا۔

(جاری ہے)

معاونت کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی-سیونٹین اور سی- ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان اور گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکہ انتہائی غمزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے بیرونی معاونت کی منظوری دی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لئیہنگامی ضروریات کی اشیاء اور سامان فراہم کیا گیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات