Live Updates

ایشیا کپ 2025، پاک،بھارت میچ، بھارتی میڈیا کی نفرت انگیز مہم تیز

ارنب گوسوامی کا سابق بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش

اتوار 14 ستمبر 2025 18:45

ایشیا کپ 2025، پاک،بھارت میچ، بھارتی میڈیا کی نفرت انگیز مہم تیز
ض اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) ایشیا کپ 2025 میں بھارتی میڈیا ایک بار پھر نفرت انگیز مہم شروع کر چکا ہے۔ متنازع بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں سابق بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر اکسانے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے بعض پروگراموں میں پاکستان مخالف بیانات اور اشتعال انگیز سوالات سامنے آئے۔

ایک بھارتی وزیر سے سوال کیا گیا کہ "جنگ کے دوران کہا گیا تھا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، تو پھر کرکٹ کیوں کھیل رہے ہیں" جس پر وزیر نے جواب دیا کہ "ہم نے خون اور پانی کا کہا تھا، کرکٹ کا نہیں۔"رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا کے "گودی چینلز" نے پاک-بھارت میچ کے خلاف ہر حربہ آزما لیا، حب الوطنی کے نعرے بھی لگائے اور دھمکیاں بھی دیں، لیکن عوامی سطح پر ان کے پروپیگنڈے کو پذیرائی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

مئی کی جنگ کے دوران جھوٹ گڑھنے کے بعد بھارتی میڈیا کا بیانیہ اب مزید اعتبار کھو چکا ہے۔دوسری جانب انتہا پسند جماعت شیو سینا بھی پاک-بھارت میچ پر بھڑک اٹھی۔ ممبئی میں احتجاج کے دوران کارکن انند دوبے نے غصے میں ٹی وی توڑ ڈالا۔تاہم بھارتی فنکاروں نے متوازن رویہ اپناتے ہوئے کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے پر زور دیا۔ اداکار سونو سود نے کہا کہ "کھیل کو کھیل ہی رہنے دینا چاہیے، اسے سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔" اداکار زید خان کا کہنا تھا کہ "پاک-بھارت ٹاکرے سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں اور کھیل کے ذریعے قربت بڑھائی جا سکتی ہے۔"
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات