تحریک انصاف نظریاتی کا بھارتی سپانسرڈ 45فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین

افغانستان کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کو بند کرکے ایک مسلم برادر ملک ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ‘ چیئرمین اختر اقبال ڈار

اتوار 14 ستمبر 2025 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ 45فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان والدین کو سیلوٹ پیش کرتے ہے جو اپنے لخت جگر ملک و قوم پر قربان کرنے پر ہمت و جذبے کا نشان بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اختر ڈار نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کو بند کرکے ایک مسلم برادر ملک ہونے کا ثبوت دینا چاہیے اور جیو پولیٹکل صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور چین کے ساتھ بہتر سفارتی تعلقات بناتے ہوئے اقتصادی طور پر مثبت سمت پیشرفت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان او ر افغانستان کے ساتھ اکٹھے کھڑے ہونے سے بہت سے مسائل کا حل اور دہشتگردی سے چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ طورخم چمن جیسے کراسنگ بارڈر کیلئے ایس او پیز طے ہونے چاہئیںوفود کی ملاقاتیں جاری رکھتے ہوئے چین کی ثالثی میں سرحدی بحران کے حل کیلئے روڈ میپ طے کیا جانا چاہیے ،انٹیلی جنس شیئرنگ میکنزم اور باہمی تجارتی پیکج متعارف کروانے چاہئیں۔