وزیراعظم کا چین کا دورہ کاروباری نقطہ نظر سے انتہائی مثبت ہے ، معیشت پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے،سید محمود غزنوی

اتوار 14 ستمبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل الائنس فرنٹ( پیاف )سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چوہدری اور وائس چیئرمین راجہ وسیم نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ چین کا دورہ کاروباری نقطہ نظر سے انتہائی مثبت ہے جو آنے والے وقت میں اس کے معیشت پر دور رس اور خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس دوران بی ٹو بی میٹنگز اور جوائنٹ وینچرز طے پائے ہیں جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ بجلی کی قیمت 9 سینٹ تک لائی جائے اور مارکیٹ کو سنگل ڈیجٹ میں رکھا جائے تاکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہو سکے۔ تاجر رہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر جوائنٹ وینچرز ہوں گے جو ملکی معیشت کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔