Live Updates

م*ہر فرد ان سیلاب متاثرین کو آباد کرنے کیلئے اپنا رول ادا کرے : چودھری سجاد نذیر

اتوار 14 ستمبر 2025 20:20

Qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری سجاد نذیر نے اس وقت پاکستان کی عوام کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے ایسی صورت حال میں وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لیے امداد مانگے کیونکہ اگر جلد سے جلد سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں آباد نہ کیا گیا تو پھر آنے والی شدید سردی ان کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کردے گی جس کی وجہ سے ان لاکھوں بے گھر افراد کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والا فرد ان سیلاب متاثرین کو دوبارہ ان کے گھروں میں آباد کرنے کے لئے اپنا اپنا رول ادا کرے ایسا کرنے سے ہی یہ لوگ جلد سے جلد اپنے گھروں میں آباد ہو سکتے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات