اسلام آباد رننگ کلب آئی آر سی ریس سیریز کا کامیابی سےآغاز

اتوار 14 ستمبر 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) اسلام آباد رننگ کلب (آئی آر سی) نے اپنی آئی آر سی ریس سیریز کا آغاز جناح اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 5 کلومیٹر دوڑ کے ساتھ کامیابی سے کیا۔ اس ایونٹ میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں بچے، خواتین، بزرگ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

سب سے کم عمر شریک 7 سالہ اسمٰعیل تھا جبکہ 76 سالہ بزرگ دوڑ مکمل کر کے سب کے لیے باعثِ حوصلہ بنے۔آئی آر سی کے شریک بانی بلال احسان نے کہا کہ یہ 5 کلومیٹر دوڑ کچھ خاص چیز کا آغاز ہے۔ ہماری ریس سیریز کا مقصد کمیونٹی کو اکٹھا کرنا، فٹنس کو فروغ دینا اور خاص طور پر خواتین کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ دوڑنے سے لطف اندوز ہو سکیں۔

(جاری ہے)

آج کی شاندار شرکت اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی رننگ کلچر کی عکاس ہے۔ریس کے نتائج میں مردوں کی 5 کلومیٹر دوڑ میں پہلا مقام محمد قاسم (15 منٹ 20 سیکنڈ)،دوسرا مقام شہباز مسیح (15 منٹ 28 سیکنڈ)تیسرا مقام محمد عرفان (15 منٹ 38 سیکنڈ)خواتین کی 5 کلومیٹر دوڑ میں پہلا مقام ارم شہزادی (21 منٹ 30 سیکنڈ)دوسرا مقام بسمہ بتول (22 منٹ 56 سیکنڈ) جبکہ تیسرا مقام سبریٰ سلطنت (22 منٹ 59 سیکنڈ)آئی آر سی نے اعلان کیا ہے کہ اس سیریز کی اگلی دوڑ 12 اکتوبر کو ہوگی جو کہ 10 کلومیٹر طویل ہو گی اور اس میں زیادہ بڑی تعداد اور سخت مقابلہ متوقع ہے۔ بلال احسان نے کہا کہ ہم آج کی 5 کلومیٹر ریس کی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور اگلے مہینے کی 10 کلومیٹر ریس کے لیے مزید رنرز کو خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔