رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کا سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی کی ہمشیرہ کے وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 14 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، میر محمد عارف محمد حسنی اور میر قادر بخش محمد حسنی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

حاجی علی مدد جتک نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ۔