
اپ ڈیٹ
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت ، معیشت میں پیچھے دھکیل گیا،2022 میں وعدوں کے بعد بھی دنیا نے امداد نہیں دی کسانوں کی بحالی کے لیے چاروں صوبوں کے زرعی ماہرین اور وزرا ء کو بلا لیا ہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی گفتگو 5 کے سیلاب نے ہمیں ایک بار پھر دکھایا ہے موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے‘امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
پیر 15 ستمبر 2025 02:45
(جاری ہے)
ملاقات میں سیلابی صورتحال اور کسانوں کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔احسن اقبال نے کہا کہ مشاورت سے کسانوں کی نقصانات کا مداوا کریں گے، 2022 میں وعدوں کے بعد بھی دنیا نے امداد نہیں دی، اس بار دوسروں کی امداد نہیں اپنی خود انحصاری ترجیح ہے۔انہوںنے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک سیلاب سے 500 ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم حکومت خود انحصاری پر توجہ دے گی، اور غیر ملکی امداد یا قرض لینے کا ارادہ نہیں رکھتی، خود انحصاری پر توجہ دیں گے۔
علاوہ ازیںبھینیاں میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبل نے کہا کہ 2025 کے سیلاب نے ہمیں ایک بار پھر یہ دکھایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ ایک موجودہ حقیقت ہے،آج کی تقسیم صرف ریلیف سامان کی فراہمی نہیں ہے یہ یکجہتی اور امید کا پیغام ہے۔ پاکستان کی حکومت آزمائش کے اس وقت میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری ذمہ داری دو طرفہ ہے جس میں فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنا اور طویل مدتی بحالی میں سرمایہ کاری کرنا جو برادریوں کو محفوظ اور زیادہ لچکدار بنائے۔ ان مشکل اوقات میں ہمارے عوام کی یکجہتی اور ہمدردی ہماری حقیقی طاقت ہے اور نارووال اس جذبے کی ایک چمکتی ہوئی مثال ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.