صحت سے متعلقہ استعمال شدہ اشیا کو غیرمعیاری انداز میں تلف کرنا سنگین خلاف ورزی ہے جس پر 10 ملین ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے،سعودی حکام

پیر 15 ستمبر 2025 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار ویسٹ مینجمنٹ ’موان‘ کا کہنا ہے کہ صحت کے اداروں کی استعمال شدہ اشیا کو غیرمعیاری انداز میں تلف کرنا سنگین خلاف ورزی ہے جس پر 10 ملین ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز ویسٹ مینجمنٹ نے صحت کے اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین پرعمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔

(جاری ہے)

مرکز کا کہنا ہے کہ صحت کے اداروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ استعمال شدہ اشیا (سرنج وغیرہ )کو درست طریقے سے تلف کریں جس کے لیے باقاعدہ تلف کرنے کے مقامات مخصو ص ہیں، استعمال شدہ اشیا کو مخصوص پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھا جاتا ہے جن پر کلینکل ویسٹ کے الفاظ درج ہوتے ہیں۔مرکز نے صحت اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ قومی مرکز کی تفتیشی ٹیمیں مستقل دورے کرتی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ استعمال شدہ اشیا کو درست طریقے سے تلف کیا جارہا ہے یا نہیں۔ خیال رہے صحت اداروں کی استعمال شدہ اشیا کو تلف کرنے کے لیے باقاعدہ کمپنیاں موجود ہیں جو محفوظ طریقے سے ہسپتالوں اور طبی مراکز سے ا نہیں جمع کرکے مقررہ ضوابط کے تحت تلف کرتی ہیں۔