جموں و کشمیر انتظامیہ کی بے حسی ،ضلع رامبن میں سیبوں سے لدے500ٹرک پھنسے ہوئے ہیں

پیر 15 ستمبر 2025 11:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے ضلع رامبن میں گزشتہ دو دنوں سے سیبوں سے لدے 500سے زیادہ ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں قائم ایک سماجی تنظیم'' اتھروٹ کشمیر ''کی ایک ٹیم بانہال پہنچی اور مقامی رضاکار گروپ بانہال والینٹیئرز کے ساتھ مل کر شیربی بی بانہال میں ہائی وے پرپھنسے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں۔دریں اثنا، اودھم پور میں ہائی وے کی خستہ حالت کی وجہ سے اودھم پوراور قاضی گنڈ کے درمیان ہائی وے پرگزشتہ تین ہفتوں سے سامان سے لدے ہوئے سینکڑوں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔