پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کے لمحات بھی نظر نہیں آئے

پیر 15 ستمبر 2025 13:26

پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں۔ایونٹ کے اہم ترین میچ کے ٹاس کے وقت کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی قائد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کے لمحات بھی نظر نہیں آئے۔میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود ڈریسنگ روم میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی اختتام پر گراؤنڈ میں نہیں آئے۔