اسرائیلی حملہ قطرکے لیے امن کا موقع بھی ثابت ہوسکتا ہے، امریکی صدر

قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کیا اس میں میراکوئی کردار نہیں تھا،گفتگو

پیر 15 ستمبر 2025 13:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا اہم اتحادی ملک ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے نمٹنے کا طریقہ کار اسرائیل کا اپنا فیصلہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کیا اس میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں یہ افسوسناک حملہ قطر کے لیے امن کا ایک موقع بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے قطری قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی سرزمین پر اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہیں ہوگا۔