سفاری سن لے کاٹیج کی زمین برد ہونے کے سنگین خدشات پیدا ہوگئے

بارشوں میں دیوار گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جنکا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا

پیر 15 ستمبر 2025 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)کراچی کی ایک سوسائٹی واقع اسکیم33گلزار ہجری سفاری سن لے کاٹیج کی زمین برد ہونے کے سنگین خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ جسکی وجہ کنگز گرینڈ کی وجہ سے یہ خطرات لاحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سفاری سن لے کاٹیج کی زمین کے عقبی حصے میں جہاں گاڑیاں پارک کی جاتی تھیں وہاں کنگز گرینڈ نے تالاب بنا دیا جو دو سال سے موجود ہے اسکے زمین میں پانی پینے سے سفاری سن لے کی دیواریں گرگئیں۔

اس بارش کے بعد یہ تالاب اور اوپر آگیا اور سانپ اور موذی جانور کے ساتھ ساتھ زمین برد جو ہلکے ہلکے ہو رہی تھی اب تیزی سے ہو رہی ہے۔ جس سے رہائشیوں کو شدید خطرات لا حق ہوگئے ہیں۔ سفاری سن لے نے بلڈر سے بات کی لیکن اس نے سنی ان سنی کردی جسکے بعد مزید زمین دبنا اور گڑھے پڑھنا شروع کردیئے۔

(جاری ہے)

جس پر کنٹومنٹ سے رجوع کیا کیا گیا۔ کمشنر کراچی، کے ڈی اے، میئر کراچی کو درخواستیں دی گئیں لیکن اس حساس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلڈرکا کہنا ہے کہ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

نمائندے نے خود جا کر جگہ کا معائنہ کیا تو صورتحال تشویش ناک پیش آئی خوف کے مارے یہاں گاڑیاں پارک نہیں کی جا رہیں۔ جبکہ بارشوں میں دیوار گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا جنکا معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔ یونین کے نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی برباد ہوگئے۔ سوسائٹی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیوں میں بیٹری چوری ہو رہی ہیں۔ سی سی ٹی سی کیمرے ہونے سے ہمیں ہر بات کا علم ہوتا تھا۔

عجیب عجیب جانور آرہے ہیں کسی کو کچھ ہوا تو بلڈر کے خلاف ایف آئی آر کٹائیں گے۔ دو مرتبہ سانپ نکل چکا ہے۔ سفاری سن لے کاٹیج کے مکینوں نے وزیر اعلی سندھ، کنٹومنٹ چیئرمین، میئر کراچی، وزیر بلدیات، چیئرمین صفورا ٹان،کمشنر کراچی کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ پانی کی سطح تھڈو ڈیم میں بلند ہونے کے بعد خطرات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ پارکنگ کی گاڑیاں تالاب کی جگہ سلپ ہونے لگی تھیں جنہیں بمشکل بچایا گیا۔