Live Updates

گھوٹکی،سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے 10کنویں متاثر،گیس کی سپلائی بند

پیر 15 ستمبر 2025 17:13

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے 10کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔لاڑکانہ میں زمینداری بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا ، پانی اب زرعی علاقوں اور آبادی کی جانب بڑھنے لگاہے۔ ادھر گھوٹکی میں سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کے کنویں بھی متاثر ہوئے اور 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جب کہ پانی 48 گھنٹے میں سکھر بیراج پر پہنچنے کا امکان ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ گڈو بیراج پر کوئی خطرہ نہیں تاہم کچے کے علاقوں پر پانی کی سطح میں بھی اضافہ کے بعد علاقے سے نقل مکانی جاری ہے اور کچے سے 30 ہزار لوگوں کو محفو ظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب ضلع گھوٹکی کے علاقے جان محمد علی میں سیلاب سے متعدد دیہات زیر آب آگئے ، انخلا کا عمل شروع نہ ہونے پر متاثرین مشکلات کا شکار ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :