چوہدری سعود کا تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

پیر 15 ستمبر 2025 17:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) باغ کنہ موری کے رہائشی چوہدری سعود نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی تحریک لبیک پاکستان ضلع باغ کے ترجمان حاجی حمزہ چوہدری تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ جماعت ہی واحد قوت ہے جو عوام کے جذبات کی حقیقی عکاسی کر رہی ہے۔ ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ جماعت کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔آخر میں مہمانانِ گرامی کے اعزاز میں خصوصی دعا بھی کی گئی اور کارکنان کو خوش آمدید کہا گیا۔ شرکاء نے نعرے بلند کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ اپنی مکمل وابستگی کا اعادہ کیا۔\378