جیوانی ،ایف آئی اے کی کارروائی ،غیرقانونی سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 22افراد گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)جیوانی کے علاقے میں ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 22افراد کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے جیوانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پرسمندر کے راستے ایرا ن جانے کی کوشش کرنے والے 22افراد کو گرفتارکرلیا گیا جن میں سے 13افراد کا تعلق پنجاب جبکہ 7کا تعلق خیبر پختونخوا اور 2کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے افراد غیرقانونی طورپر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران اور وہاں سے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔ ایف آئی ے نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔