وزیراعلیٰ نے لاہور ایئرپورٹ سے غزہ کے عوام کیلئے امدادی سامان روانہ کیا

پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں،امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کیلئے پیغام محبت ہے

پیر 15 ستمبر 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ائیرپورٹ سے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کیلئے 100 ٹن خوراک بھیجی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سے 32 فوڈ آئیٹم اہل غزہ کو بھجوائے جارہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لئے پیغام محبت ہے۔