مرتضیٰ جاوید عباسی کا باغ بانڈی میرا اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے گیس ڈسٹری بیوشن لائن کا افتتاح

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے باغ بانڈی میرا اور ملحقہ علاقوں کے عوام کے لیے گیس ڈسٹری بیوشن لائن کا افتتاح کر دیا۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،ہم اپنے عوام سے کیے گئے وعدے نبھانے پر یقین رکھتے ہیں،یہ منصوبہ ایک طویل عرصے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم پاکستان نے مکمل تعاون کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی سمیت دیگر مقامی رہنما اور معززین علاقہ بھی شریک تھے،علاقہ مکینوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی سے ان کے گھریلو،معاشی اور سماجی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور مرتضیٰ جاوید عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) کا ترقیاتی سفر اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔یہ منصوبہ علاقے کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے اور آنے والے وقت میں مزید سہولیات کی فراہمی کی توقع ہے۔