لورالائی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن وقار خان کاکڑ کی شہادت کا واقعہ ایک دلخراش واقعہ ہے،شمس حمزازئی

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین شمس حمزازئی نے اپنے بیان میں کہا کہ لورالائی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن وقار خان کاکڑ کی شہادت کا واقعہ ایک دلخراش واقعہ ہے۔تربت میں ہونے دھماکے میں شہادت پر اہلیان لورالائی کے لیے اندوہناک ہے۔ ہزارہ محلہ سے تعلق رکھنے والے بہادر کیپٹن وقار خان کاکڑ وطن کی حفاظت میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔

مستونگ میں روڈ سائیڈ میں آئی ای ڈی دھماکے میں وہ شہیدہوگئے۔

(جاری ہے)

شہید نوجوان نا صرف ایک بہادر فوجی افسر تھے بلکہ لورالائی کے ایک سپوت تھے۔ شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے والد سلیم میرزئی ، ان کے چچا عبدالقیوم، عبدالمتین میرزئی اور بھائی ایڈوکیٹ عادل میرزئی کے دیگر سوگواروں سے غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔ وہ وطن کی محبت اور خاندان کی فخر تھے اور ان کی شہادت سے یہ ثابت ہوا کہ ہمارے بہادر جوان کس طرح اپنے ملک وطن کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ہم سب ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔