گورنر پنجاب سے ثمینہ خالد گھرکی اور چیئرمین رکشہ یونین مجید غوری کی وفد کے ہمراہ ملاقات

پیر 15 ستمبر 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی اور چیئرمین رکشہ یونین مجید غوری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو حقوق دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے اوران کی اجرت میں اضافہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی ترقی کے عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے۔

ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ صدرپاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے ہمیشہ مزدوروں کے حق کی بات کی ۔چیئرمین رکشہ یونین مجید غوری نے کہا کہ پی پی پی مزدوروں کی جماعت ہے ۔ملاقات میں چوہدری منظور ، رانا اشعر ،ناہید اور رکشہ یونین کے مختلف عہدیداروں نے شرکت کی۔