%الخدمت فاونڈیشن کوئٹہ15ستمبر2025 بنوقابل پروگرام 19ستمبر کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کااجلاس الفلاح ہاوس کوئٹہ میں منعقدہوا

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

گ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) الخدمت فاونڈیشن کوئٹہ15ستمبر2025 بنوقابل پروگرام 19ستمبر کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کااجلاس الفلاح ہاوس کوئٹہ میں منعقدہوااجلاس میں الخدمت فاونڈیشن کے مرکزی ذمہ داران سیدشعیب ہاشمی رضوان احمد کوئٹہ کے صدرطیب فریدخان جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رند،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکرجمیل احمد مشوانی، مولاناعبدالحمیدمنصوری ،محمدحلیم حماس ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں اب تک رجسٹریشن،فٹبال گراونڈ میں کرنے کے کام اسٹیج،ساونڈ، مہمان ،میڈیا،سوشل میڈیاسمیت تیاریوں کاجائزہ لیاگیااورآئندہ لائحہ عمل ٹیسٹ سے ایک دن پہلے وٹیسٹ کے دن کرنے کے کام کے حوالے سے مشاورت وفیصلے ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فانڈیشن پاکستان کے میڈیاانچارج سیدشعیب ہاشمی،کوئٹہ کے صدرطیب فریدخان امیرضلع عبدالنعیم رندنے کہاکہ یہ پروگرام بلوچستان وکوئٹہ کے نوجوانوں کاسب سے بڑا ومنظم پروگرام ہوگا19ستمبرجمعہ کے دن ایوب اسٹیڈیم میں بنوقابل پروگرام میں ہزاروں طلبا وطالبات ٹیسٹ دیکرکامیاب مستقبل کا فیصلہ کریں گے 17ستمبرتک رجسٹریشن جاری ہے۔

بنوقابل پروگرام الخدمت کاکوئٹہ کے عوام نوجوانوں اورطلبہ کیلئے بہت بڑاتحفہ ہوگااس پروگرام کی بدولت نوجوان وطلبا کامیاب مستقبل کافیصلہ کرسکتے ہیں تعلیم وہنرسائنس وٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے ہم نوجوانوں کوتعلیم تربیت اورسائنس وٹیکنالوجی سے لیس کے مقصدزندگی سے آشنا کریں گے۔انشا اللہ بنوقابل کی بدولت کوئٹہ کے عوام وشہری کامیاب زندگی گزاراورترقی وخوشحالی کیحصول کے بعدالخدمت فاونڈیشن کودعائیں دیں گی