صوبائی وزیر مواصلات میرسلیم احمدکھوسہ کی تربت میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پر دہشتگردحملے کی مذمت

پیر 15 ستمبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے تربت کے علاقے دشت اور مند میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہداکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر ملک میں بدامنی پھیلانے کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ ہمارے بہادر سپاہی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس وطن کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ان کے اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمنوں کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔