, صیہونیوں نے ایک بار پھر غزہ میں درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے،جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدلروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی ڈپٹی جنرل سکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی مرکزی ناظم دوئم قاری مہراللہ مولانا سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مالیات صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی ودیگر نے کہا کہ صیہونیوں نے ایک بار پھر غزہ میں درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پامال کر چکی ہے صیہونی ریاست مسلسل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اسرائیل کی فضائی حملوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے غزہ کے باسیوں وقت ایک مشکل ترین دور اور ناگفتہ بہہ حالات سے دوچار کیا ہے امریکہ خطے کی امن تباہ کرنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنے جارہا ہے امریکہ اپنی پروردہ عالمی دہشت گرد اسرائیل کے ذریعے جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا فلسطین پر بے دریغ بمباریوں اور مظالم نے عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے لیکن عالم اسلام کے حکمران خونخوار اقدامات اور خونریزی پر غلامی کی آڑ میں حکمت عملی کے شکار ہے اسرائیل کی بربریت اور وحشیت سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے جس کے سدباب کے لیے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھرپور آواز اٹھایا جائی