ڈنمارک کا جنوبی جٹ لینڈ کے ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 24.75 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

منگل 16 ستمبر 2025 09:50

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈنمارک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی جٹ لینڈ کے چار ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے 24.75 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

شنہوا نے وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت ان پلیٹ فارم کراسنگز کو ختم یا دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا جہاں مسافروں کو مخالف پلیٹ فارم تک جانے کے لیے پٹڑیاں عبور کرنا پڑتی ہیں،یہ اقدام رواں ماہ کے آغاز میں پیش آنے والے اس مہلک حادثے کے بعد کیا جا رہا ہے جس میں ایک مسافر ٹرین گاڑی سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔