مسلم لیگ (ن )کا مشن "روشن پاکستان جگمگاتا پاکستان" ہے فیروز خان

منگل 16 ستمبر 2025 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور یو سی چیئرمین6 عوامی کالونی شاہ فیصل ٹاؤن یعقوب کالرو کے آفس میں معروف سماجی تنظیم ہینڈز کے تحت لوگوں میں سولر پینلز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی مسلم لیگ (ن) ضلع ملیر کے صدر اور کے ایم سی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر فیروز خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے عوامی کالونی یو سی کے غریب اور مستحق لوگوں میں سولر پینلز تقسیم کئے اس موقع پر اپنے خطاب میں فیروز خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مشن "روشن پاکستان چمکے گا پاکستان" ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے منتخب بلدیاتی نمائندے دن رات سرگرم عمل ہیں لوڈ شیڈنگ عوام کا بنیادی مسئلہ ہے جس کے باعث عوام الناس کو بڑی مشکلات کا سامنا ہے اس مسئلے کے حل کے لیے ہینڈز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں وہ جس طرح توانائی بحران کے لیے سولر پینلز تقسیم کر رہے ہیں وہ احسن اقدام ہے مسلم لیگ (ن) ہینڈز کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ان کے مشن کی کامیابی کو یقینی بنائے گی اس موقع پر پروگرام کے میزبان یو سی چیئرمین عوامی کالونی سکس شاہ فیصل ٹاؤن یعقوب کالرو نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ہم اپنے محدود وسائل ہونے کے باوجود لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہے سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلا امتیاز شب و روز مصروف عمل ہیں انہوں نے ہینڈز کی جانب سے سولر پینلز کی فراہمی پر ہینڈز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسد عثمانی،کونسلر نعیم کامران, عبید راجہ خیل،بخت راجہ سواتی،کونسلر زاہد احمد،کامران قریشی، اسلام زادہ مشوانی علاقہ مکینوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔