Live Updates

حکومتی اور انتظامی سطح پر منافع خور مافیا کے خلاف پیرا فورس کو متحرک کیا جائے‘خواجہ سلیمان صدیقی

منگل 16 ستمبر 2025 22:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی اور انتظامی سطح پر منافع خور مافیا کے خلاف پیرا فورس کو متحرک کیا جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے منافع خور مافیا کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کچہری روڈ کے جنرل سیکرٹری و مرکزی تنظیم تاجران ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فیصل محمود کی طرف دئیے گیے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر محمد راحیل اصغر قریشی، رحمہ سنٹر کے صدر وملتان کے چیئرمین کاشف رفیق، سلطان پلازہ کے صدر محمد سرفراز، ودیگر نے بھی خطاب کیا خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام پہلے ہی سیلاب کی وجہ سے پریشان ہیں رہی سہی کثر منافع خور مافیا نے آٹا، دالوں،چاول، سبزیوں،پھلوں، اور اشیائے خوردونوش و نوش و صرف کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے بالخصوص متاثرین سیلاب زدگان اور محنت کش غریب طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گیا ہے پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں یہاں تک کہ متاثرین سیلاب زدگان کے سروں کی چھت بھی ختم ہو کر رہ گئی ہے اور ان کے پیارے ان سے جدا ہو گئے ہیں لیکن افسوس کہ لوٹ مار کرنے والے باز نہیں آرہے ہیں متاثرین سیلاب زدگان کو کم از کم تین ماہ کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں کاشت کاروں کو ریلیف دیا جائے اور متاثرہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی دکانوں کی بحالی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کیے جائیں صوبائی حکومت پنجاب بیانات کی بجائے عملی اقدامات کا مظاہرہ کرے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات