اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاگیا

منگل 16 ستمبر 2025 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاگیا۔ 17ستمبر سے 19ستمبر کیلئے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیاگیا،نئے ڈیوٹی روسٹر میں کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس جہانگیری کوکام سے روک دیا گیاہے،اسلام آباہا ئی کورٹ نے منگل کو مبینہ جعلی ڈگری کیس میں جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیاتھا۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے بڑا حکم دیا اور مبینہ جعلی ڈگری کیس میں 2 عدالتی معاون بھی مقرر کردیے تھے۔سنئیر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور سابق اٹارنی اشتر اوصاف عدالتی معاونین میں شامل ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لئے نوٹس جاری کردیا، اٹارنی جنرل سے کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق معاونت طلب کی گئی ہے، عدالت نے تحریری حکمنامہ جاری کردیاتھا۔