شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، نعیم کریم

منگل 16 ستمبر 2025 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن سمیت5جوانوں اور خیبر پختونخوا میں فورسز کے فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری آپریشن میں 12کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اپنے آقاوں کی خوشنودی کیلئے پاکستان میں داخل گردی کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں پاک فوج اوردیگرسیکورٹی ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے برسرپیکار ہیں جس کے دوران پاک فوج اوردیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن وقار احمد،نائیک عصمت اللہ،نانس نائیک جنید احمد سمیت6جوانوں کی شہادت اور خیبر پختونخوا میں 12جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں رائیگں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ ملک سے جلد دہشت گردوں کا مکمل صفایاکردیا جائے گا۔ انہوں نے کیچ میں 5اور خیبرپختونخوا میں 35دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا۔