
نجی شعبہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی اور تجارتی شراکت داریوں میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ،سفیرآذربائیجان خضر فرہادوف
منگل 16 ستمبر 2025 20:25
(جاری ہے)
آذربائیجان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ لاہور سے ہفتہ وار پانچ اور اسلام آباد سے دو پروازیں شروع کی جا چکی ہیں جو کاروباری اور عوامی روابط کو نمایاں طور پر بڑھا رہی ہیں اور جلد ہی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ موجودہ 100 ملین ڈالر کے تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکے۔ سفیر خضر فرہاددوف نے پاکستان کی حکومت، عوام اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے آذربائیجان کی آرمینیا کے ساتھ جنگ کے دوران سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظفر بختاوری فیملی کے شکر گزار ہیں جن کی کو ششوں سے دونوں ممالک کا جوائنٹ چیمبر بنا جس سے تجارت اور سرمایہ کاری میں اصافہ ہوگا ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنی دوستی کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی خیرسگالی کو مضبوط معاشی شراکت داریوں میں بدلنا ناگزیر ہے۔ پاکستان-آذربائیجان آن لائن ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پلیٹ فارم دونوں ممالک کے برآمدکنندگان، درآمدکنندگان، سرمایہ کاروں اور سروس فراہم کنندگان کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس پلیٹ فارم پر بی ٹو بی میچ میکنگ، ای کنٹریکٹنگ، محفوظ ادائیگی کے گیٹ ویز، لاجسٹکس انضمام اور ورچوئل نمائشوں جیسی سہولتیں موجود ہوں گی جو فزیکل رکاوٹوں کو ختم کریں گی اور ٹرانزیکشن لاگت کو کم کریں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئی سی سی آئی تجارتی وفود، نمائشوں اور شراکت داریوں کو متحرک کرنے میں مکمل تعاون کرے گا۔پاکستان آذربائیجان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر وقار ظفر بختاوری نے آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دونوں ممالک کے درمیان "معاشی پل" قرار دیا اور اس کے پائیدار تجارتی و سرمایہ کاری روابط قائم کرنے میں اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدہ بی ٹو بی ملاقاتیں، مشترکہ تجارتی نمائشیں اور شعبہ جاتی تعاون ہی ان امکانات کو کھولنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے سفیر فرہادوف کے فعال کردار ادا کرنے پرانھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیاب سفارت کاری نہ صرف تجارتی شراکت داریوں بلکہ ثقافتی روابط کو بھی فروغ دے رہی ہے اور دونوں برادر ملکوں کو مزید قریب لا رہے ہیں۔آئی سی سی آئی فائونڈر گروپ کے چیئرمین طارق صادق نے کہا کہ کہ آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہا ہے اور یہ سیشن اقتصادی تعاون کے نئے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ظفر بختاوری کی کوششوں سے دونوں برادر ممالک کی بزنس کمیونٹی ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہے۔پاکستان آذربائیجان کے ٹریڈ فیسلیٹیشن کوآرڈینیٹر بابک حسین لی نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات آئندہ دنوں میں مزید بڑھیں گے اور مستحکم ہوں گے جس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو گا۔پاکستان-آذربائیجان ٹیکنالوجی ہب کے چیف کوآرڈینیٹنگ آفیسر آغا حیدر زین نے اپنی پریزنٹیشن میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے امکانات پیش کیے۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے پاکستان-آذربائیجان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ آن لائن ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پلیٹ فارم کے قیام کو تیز رفتاری سے یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام علاقائی روابط، تجارتی وسعت اور مشترکہ خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔یہ تقریب ایک مشترکہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں مضبوط اقتصادی تعلقات کے قیام کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ تقریب میں آئی سی سی آئی کے نائب صدر محمد عرفان چوہدری، سابق صدور میاں شوکت مسعود، ظفر بختاور، میاں اکرم فرید، ایگزیکٹو ممبران اور اسلام آباد کے ممتاز بزنس لیڈرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 سو روپے کا بڑا اضافہ
-
30 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.