Live Updates

علامہ شبیر حسن میثمی کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

منگل 16 ستمبر 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) چیئرمین زہرا س(ع) اکیڈمی پاکستان اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور تنظیمی رفقائ بھی موجود تھے۔علامہ شبیر میثمی نے ملتان کے شیر شاہ میں متاثرین سے ملاقات کے بعد ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور گھلواں کا دورہ کیا جہاں مقامی تنظیمی کارکنان نے ان کا خیرمقدم کیا۔

وفد نے سیلاب زدہ کیمپوں میں جا کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات سنی۔مقامی ذمہ داران نے جانی و مالی نقصان اور جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ *‘‘قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت کے مطابق متاثرین سیلاب کی ہر ممکن امداد اور تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس کٹھن گھڑی میں ہم سب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفد میں سہیل رضا صالحی، رفعت عباس زیدی، مولانا رفیق مہدی اور دیگر شامل تھے۔ علی پور گھلواں کے مقامی علما اور شخصیات نے بھی وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ مختصر قیام کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل اور وفد ضلع جھنگ اور چنیوٹ کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے روانہ ہوگیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات