Live Updates

سٹیٹ بینک کی جانب سے تیسری بارشرح سود 11 فیصد برقرار رکھنا ملکی معیشت کیلئے نیک شگون نہیں ، میروائس خان کاکڑ

منگل 16 ستمبر 2025 19:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے نائب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تیسری بار شرح سود 11 فیصد برقرار رکھنا ملکی معیشت کیلئے نیک شگون نہیں، شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ تک لانے کیلئے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں مختلف کاروباری شخصیات اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود کو تیسری بار گیارہ فیصد برقرار رکھنا ملکی معیشت اور کاروبار کیلئے نیک شگون نہیں اس ملک سیلاب کے باعث ہنگامی صورتحال ہے اس دوران دیگر شعبوں سمیت کاروبار بھی بحرانی کیفیت سے دوچار ہے تاہم ملکی برآمدات پر زیادہ تباہ کن اثرات شرح سود میں اضافہ کو برقرار رکھنے کی وجہ سے مرتب ہوئے ہیں کیونکہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وعدے کے باوجود شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ نہیں کیا جب تک ملک میں شرح سود میں اضافہ ہو گا تب تک ایکسپورٹ میں اضافہ ممکن نہ ہوگا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ شرح سود میں کمی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ ملکی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی ملک بھر اور بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے اس سلسلے میں فوری اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات