Live Updates

سدرہ امین کی شاندار کارکردگی، جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون بلے باز بن گئیں

منگل 16 ستمبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بلے باز سدرہ امین نے تاریخ رقم کر دی۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سدرہ امین نے انتہائی ذمہ دارانہ اور پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے150گیندوں پر 121رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آئوٹ رہیں۔

(جاری ہے)

یہ سدرہ امین کے کیریئر کی مجموعی طور پر پانچویں سنچری ہے تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی خاتون بلے باز کی یہ پہلی سنچری ہے جو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین نے سدرہ امین کی اس شاندار کارکردگی پر خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اننگز پاکستان ویمنز کرکٹ کی ترقی اور حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔یاد رہے کہ سدرہ امین گزشتہ کچھ عرصے سے شاندار فارم میں ہیں اور قومی ٹیم کے لیے کئی میچوں میں نمایاں کارکردگی دکھا چکی ہیں۔ ان کی یہ سنچری نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنی ہے بلکہ پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ بھی کر گئی ہے۔\395
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات