غزہ میں نسل کشی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ اسرائیل پر فرد جرم ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

قطر سمیت کئی ممالک میں اسرائیلی حملے قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،شاداب رضانقشبندی

منگل 16 ستمبر 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ اسرائیل پر فرد جرم ہے ، اسرائیل عالمی دہشتگرد بن چکا ہے نیتن یاہو کوفوری گرفتار کرکے سزا دی جائے ،عالمی ادارہ انصاف مظلوم فلسطینیوں کی جان ومال پر خاموشی کو توڑ کر اسرائیل کے خلاف کاروائی کرئے ،اقوام متحدہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے کر اس کی رکنیت کو ختم کرئے ،عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری نکلنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آنا انصاف کے منافی عمل ہے ،دنیا میں پائیدار امن قائم کرنا ہے تو اسرائیل قانون اور انسانیت دشمن ہاتھوں کو کاٹنا ہوگا ،اقوام متحدہ بتائے فلسطین وغزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے والی۱ور70ہزار سے زائد غزہ کے شہیدوں کا قاتل آزاد کیوں ہے ،اسرائیل ایک طرف غزہ میں بمباری کررہا ہے دوسری طرف خوراک وانسانی امداد سے محرم کیا ہوا ہے ،غزہ کے عوام کی نسل کشی کیلئے اسرائیل کے مظالم ہٹلر کے سامنے شرماگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میںنسل کشی کا مرتکب ہونے پر اسے اسرائیل کے خلاف فرد جرم قرار دیتے ہوئے کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ قطر سمیت کئی ممالک میں اسرائیلی حملے قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ،سرائیل بے لگام گھوڑا ہے اس کو نکیل ڈالنا ہوگی ،قانون کو پائوں تلے روندنے والے اسرائیل پر معاشی واقتصادی پابندیا ں عائد کی جائیں ،اسرائیل نے مذہبی منافرت و انتہاپسندی اور مسلم نسل کشی کو فروغ دے کر ظلم وجبر کا بازار گرم کیا ہے ،اسرائیل کے غزہ وفلسطین میں مظالم کی داستان سے انسانیت شرماگئی ہے ،نیتن یاہو دنیا کا عالمی دہشتگرد ہے جو دنیا کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت غزہ میں نسل کشی کرنے سے بازور طاقت روکیں ۔