ساف انڈر17 چیمپئن شپ‘ پاکستان نے بھوٹان کو 0-4 سے شکست دے دی

بدھ 17 ستمبر 2025 12:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)محمد عبداللّٰہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے ساف انڈر17 چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں بھوٹان کو چار صفر سے شکست دیدی۔عبداللّٰہ نے تین جبکہ حمزہ یاسر نے ایک گول کیا۔ پہلے ہاف کا کھیل مکمل ہونے پر پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد عبداللہ نے 15 ویں منٹ میں اور دوسرا گول 25 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں پاکستان کا تیسرا گول حمزہ یاسر نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ میچ کا چوتھا گول محمد عبداللہ نے 70 ویں منٹ میں اسکور کیا۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں بھوٹان، بھارت اور مالدیپ کے ہمراہ ہے۔ چیمپین شپ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف جبکہ تیسرا میچ 22 ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔