نسٹاور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 17 ستمبر 2025 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ تقریب نسٹ سینٹرل لائبریری میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری تھے، جنہوں نے نسٹ اور نیشنل آرکائیوز کی اس شراکت کو سراہا اور اسے ملک کے تاریخی ورثے کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ادارے تحقیق، تربیت، اور تاریخی دستاویزات کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔ تقریب میں اعلیٰ حکام، اساتذہ، طلباء اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ نسٹ کی جانب سے "قائد کارنر" کے قیام کو بھی اس شراکت داری کا اہم جزو قرار دیا گیا، جس کا مقصد نوجوان نسل کو بانی پاکستان کے وژن سے روشناس کرانا ہے۔