
سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے روکنے پر سیاسی اورمذہبی تنظیموں کی شدید تنقید
بدھ 17 ستمبر 2025 14:16
(جاری ہے)
خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نومبر 2025 میں گرو نانک دیو جی کے جنم دن پریاتریوں کو پاکستان بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔
وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا اگر آپ ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کی اجازت دے سکتے ہیں، تو پاکستان میں مذہبی مقامات کے تئیں پنجابیوں کی عقیدت کو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہی یا تو پاکستان کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات کی اجازت دیجیے یا کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ آپ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات رکھ سکتے ہیںکیونکہ آئی سی سی کی سربراہی بڑے صاحب کے لاڈلے (امیت شاہ کا بیٹا جے شاہ) کر تے ہیں اورسکھوں سے کہتے ہیں کہ آپریشن سندور کے بعد بگڑتے دوطرفہ تعلقات کی وجہ سے وہ پاکستان نہیں جا سکتے۔بھگونت مان نے سوال اٹھایاکہ واہگہ کے راستے تجارت کیوں بند ہے اور سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے جبکہ گجرات اور ممبئی سے کراچی تک تجارت کی اجازت ہے۔انہوں نے کہاکیا یہ بی جے پی کی پنجاب مخالف اور پنجابی مخالف ذہنیت کی عکاسی نہیں کرتا شاید وہ پنجابیوں سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ پنجابی کسانوں نے انہیں تین زرعی قوانین واپس لینے پر مجبور کیا تھا۔اسی طرح شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتری پاکستان میں مذہبی مقامات پر سجدہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔کانگریس کے رکن اسمبلی پرگٹ سنگھ نے کہا کہ ایک طرف پاکستان کے ساتھ کرکٹ کی اجازت دینا اور دوسری طرف یاتریوں کو اجازت نہ دینا ترجیحات میں سنگین عدم مطابقت کو ظاہر کرتا ہے۔شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ایس جی پی سی کے صدر ہرجیندر سنگھ دھامی نے کہا کہ سکھ یاتری کئی دہائیوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے پاکستان میں مذہبی مقامات کی زیارت کر رہے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ اس طرح کی پابندی لگائی گئی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدر ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
-
بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
-
بارشوں اور سیلاب سے بھارتی پنجاب میں فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان
-
صدر ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، احتجاجی مظاہرے متوقع
-
محمد بن سلمان سے ایرانی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
-
امریکہ اورچین کے درمیان ٹک ٹاک معاہدہ طے پا گیا، ٹرمپ کا اعلان
-
غزہ سے لاکھوں بچوں سمیت بھوکے اور پیاسے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو غیر انسانی ہے ، یونیسف
-
ٹک ٹاک پر معاہدہ طے پا گیا ہے
-
آپ کے ہاتھ میں موبائل فون ہے تو آپ اسرائیل کا ایک ٹکڑا پکڑے ہوئے ہیں‘ نیتن یاہو
-
متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
-
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو دوحہ پر حملہ کرنے سے 50 منٹ پہلے آگاہ کیا تھا‘ امریکی میڈیا کا انکشاف
-
آسٹریلیا کا سوشل میڈیا پر کم عمر افراد کے لیے نیا قانون نافذ ،16 سال سے کم عمر پر پابندی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.