کراچی :فاطمہ مجید کوچیئرپرسن فشریز بننے پر یوسف غوری کی مبارکباد

بدھ 17 ستمبر 2025 17:27

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے منارٹی وِنگ کی جانب سے صدر شعبہ خواتین محترمہ فاطمہ مجید کو فشریز کی چیئرپرسن مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی رہنماو?ں نے کہا کہ یہ تقرری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دوراندیش اور بصیرت افروز فیصلوں کی عکاس ہے، جو نہ صرف کارکنان کے حوصلے بلند کرتی ہے بلکہ پارٹی پر اُن کے اعتماد کو بھی مزید مستحکم بناتی ہے۔

(جاری ہے)

یوسف غوری، جو ڈسٹرکٹ ملیر منارٹی وِنگ کے نائب صدر اور سابقہ ممبر ڈی ایم سی ملیر ہیں، نے اس فیصلے کو تاریخی اور پارٹی کی مضبوطی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایسے فیصلے عوامی خدمت اور پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔اس موقع پر جیا لے رہنما چاند راجہ، جو ڈسٹرکٹ کورنگی منارٹی وِنگ سے وابستہ ہیں، نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ فاطمہ مجید کی صلاحیتیں پارٹی اور عوام کے لیے بے حد کارآمد ثابت ہوں گی۔ رہنماو?ں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پارٹی اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کریں گی۔