تجاوزات کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم۔ ڈپٹی کمشنرز متحرک، مختلف اضلاع میں کارروائی

بدھ 17 ستمبر 2025 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)تجاوزات کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف تمام ڈپٹی کمشنرز متحرک ہو گئے ہیں ۔انھوں نے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور ٹریفک کی روانی متاثر کر نے والی تجاوزات کی روک تھام اور ان کے خاتمہ کے لئے بھرپور کارروائی کر رہے ہیں ۔

مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بدھ کو کمشنر کراچی کو تجاوزات کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ پیش کی ہے ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام کریں اور ان کے خاتمہ کی مہم کو موٹر بنائیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ز پولیس آنٹی اینکر چمنٹ ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ ٹان انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں مختلف ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کردی ہے ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو کے مطابق لانڈھی میں نو ہزار روڈ اور گیارہ ہزار روڈ پر قائم سافٹ تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے ان کا خاتمہ کر دیا گیا ہے کورنگی ضلع میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 ایم کے ار ماڈل کالونی ملیر ہالٹ تا ملیر 15 پل کے نیچے قائم تجاوزات مرغی خانہ کورنگی کراسنگ سے تجاوزات ہٹادی گئیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو کے مطابق ضلع ملیر میں جناح ایونیو ملیر ہالٹ پل کے نیچے قائم تمام تجاوزات ہٹا دی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر وسطی طہ سلیم کے مطابق ضلع وسطی میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے ضلع کے تمام علاقوں میں تجاوزات کی روک تھام کی جارہی ہے رپورٹ کے مطابق منگل کو لیاقت آباد مارکیٹ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ضلع جنوبی میں ڈاکٹر دا د پوتہ روڈ مینسفیلڈ اسٹریٹ زیب النسا اسٹریٹ اور ایمپریس مارکیٹ صدر میں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پتھاروں سمیت ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تمام تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے علاوہ ازیں ضلع کیماڑی میں بجلی کی چوری کی روک تھام کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو نے کمشنر کراچی کو پیشِ کی جا ے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ مرک گل نے بلدیہ سب ڈویژن میں بجلی کی چوری کے خلاف کے الیکٹرک کے نمائندوں اور پولیس کے تعاون سے کارروائی کی ہے بلدیہ نمبر 3میں کی جانے والی اس کارروائی میں دس گھروں سے غیر قانونی بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے۔

علاوہ ازیں بلدیہ کے مختلف علاقوں میں پان چاے اور دیگر اسٹالز سے بھی غیر قانونی بجلی منقطع کی گئی انھوں نے نزدیک واقع پمپنگ اسٹیشن سے غیر قانونی بجلی حاصل کر رہے تھے۔