
سلطنت اومان کے عالم دین ڈاکٹرشیخ ھیثم کریم العمانی کا دورہ المصطفیٰ
بدھ 17 ستمبر 2025 23:17
(جاری ہے)
سرکاردوعالم ﷺکا فرمان ہے ’’تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے ‘‘آپ لوگ سرکاردوعالم ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل کررہے ہیں اس کا اجر دنیا وآخرت میں ضرورملے گا ۔
یتیم بچوں کی کفالت آپ لوگوں کو نبی کریم ﷺکے قریب کررہا ہے ،سرکاردوعالم ﷺنے دونوں انگلیوں کو ملاکر دکھایا اورفرمایایتیم کی کفالت کرنے والا اس طرح جنت میں میرے قریب ہوگا۔المصطفیٰ قرآن سنت اوردرس نظامی کے علوم سے نئی نسل کو آراستہ کررہاہے جو علم دین سکھاتاہے حدیث مبارکہ ہے کہ فرشتہ اورزمین وآسمان کی سب چیزیں دین سکھانے والوں کے لیے دعاکرتی ہیں۔ شیخ ھیثم کریم نعمانی نے کہاکہ میں حاجی حنیف طیب اوران کے تمام رفقاء کوخراج تحسین پیش کرتاہوں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ نیکی کے ان کاموں کو قبول فرمائے، نیکی کاکام کرکے آپ لوگ اللہ تعالیٰ سے تجارت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ سے تجارت کرنے سے نقصان نہیں ہوتابلکہ نفع ہوتاہے ۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کہاکہ حضرت کا المصطفیٰ تشریف لانا سعادت کی بات ہے میں دل کی اتہاگہرائیوں سے شیخ ھیثم کریم العمانی کاالمصطفیٰ کی جانب سے خیرمقدم کرتاہوں اوریہ بتاناچاہتاہوں کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بزگان دین کافیضان ہے ہم سب صوفیوں کو ماننے والے لوگ ہیں میں غزالی دورہ رازی زماں علامہ سید احمدسعیدکاظمی شاہ صاحب سے بیعت ہوں المصطفیٰ مائی ہوم میں زیر کفالت بچوں کو یتیم نہیں کہاجاتابلکہ شہزادہ کہہ کرپکاراجاتاہے ان بچوں میں 70حافظ قرآن بن چکے ہیں کچھ بچے درس نظامی کاکورس کررہے ہیں یہ بچے دینی علوم کے ساتھ دنیاوی علوم بھی حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم کے ساتھ تربیت پربھی خاص توجہ دی جارہی ہے سندھ کے چارمختلف گورنرزنے ان بچوں کے اعزازمیں عشائیہ ،ظہرانہ اورافطارڈنرگورنرہاؤس میں اہتمام کیا اورشفقت کا ہاتھ رکھا۔ڈاکٹر عبدالرحیم نے المصطفیٰ مائی ہو م،معمرترین مردخواتین کے قائم ادارہ ،ہونٹ وتالوکٹے افراد ،آنکھوں کے فری آپریشن ، میڈیکل کیمپس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔علامہ ڈاکٹر سیدمظہراقبال شامی شیخ صاحب کاتعارف بیان کرتے ہوئے بتایاکہ حضرت عمان کی بین الاقوامی شخصیت ہیں دنیا بھر میں انٹرنیشنل کانفرنس میں انہوںنے خطاب کیا ،بنگلہ دیش میں عالمی انٹر نیشنل کانفرنس کاانعقادکروانے کاشرف بھی انہیں کو حاصل ہے جس کی دنیا بھرمیں پذیرائی ملی، شیخ صاحب خادم آثارنبویہ ہے ،سرکاردوعالم ﷺکے تبرکات دنیابھر سے حضرت کو بطورہدیہ کے طورر ملے ہیں ،شیخ صاحب کے پاس تبرکات کی اتنی لمبی فہرست ہے سلطنت عمان نے انہیں میوزیم بنانے کی بھی آفر کی ہے ،آپ نے سیرت نبی ﷺاہل بیت اطہار،میلادالنبی ﷺاورتصوف پر عربی زبان میں متعددکتابیں تحریر فرمائی ۔آخر احمدرضا طیب ،معین خان ،عبدالغفارسعیدی نے مہمانوں کو سندھی اجرک کاتحفہ پیش کیا ۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.