جنگ 1965 کا سترہواں روز ، پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کیں

بدھ 17 ستمبر 2025 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) جنگ 1965 کے سترہواں روز پر پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، مختلف محاذوں پر کامیابیاں حاصل کیں۔ کھیم کرن سیکٹر میں پاکستانی آرٹلری نے دشمن کے چار ٹینک تباہ کیے، جبکہ سیالکوٹ سیکٹر میں دو طرفہ حملوں کے دوران بھارت کو 51 ٹینکوں اور 14 توپوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کیے اور 17 ٹینک اپنے قبضے میں لیے۔ پاک فضائیہ نے سامبا جموں اور بھارتی فضائیہ کے اہم اڈوں بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کیے، جنہوں نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی۔ صدر ایوب خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ پاک فوج نے تقریباً 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا، جن میں اکھنور، کھیم کرن اور راجھستان سیکٹر شامل ہیں۔ اس دوران 20 افسران، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہی جنگی قیدی بنائے گئے۔